Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا عبدالعزیز

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا عبدالعزیز
ARI Id

1676046599977_54337918

Access

Open/Free Access

Pages

122

مولانا عبدالعزیز گوجرانوالہ
دو ماہ ہوئے کہ مولانا عبدالعزیز صاحب خطیب و امام جامع مسجد گوجرانوالہ نے جو دیوبند کے عالم اور وقت کے بڑے محدث تھے، وفات پائی، انہوں نے محاح و مسانید کی مختلف کتابوں کی فہرستیں بطور اطراف بڑی محنت سے لکھی تھیں، جن میں صرف بخاری کی فہرست نبراس الساری فی اطراف البخاری کے نام سے چھپی ہے، مرحوم نے مجھے لکھا تھا کہ مسند ابن حنبل کی بھی ایک فہرست بنائی ہے، اور وہ اس کے چھپوانے کی فکر میں تھے، کیا اچھا ہو اگر ان کی یادگار میں ان کی یہ کتاب گوجرانوالہ کے قدرداں چھپوا سکیں، یاوہ اس نسخہ کو کسی قدر شناس کے سپرد کریں، کہ وہ اس کو چھپوا کر اس فیض کو عام کرے۔ (سید سلیمان ندوی، دسمبر ۱۹۴۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...