Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > محمد پاشا محمود

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

محمد پاشا محمود
ARI Id

1676046599977_54337919

Access

Open/Free Access

Pages

122

محمد پاشا محمودؔ
مصر کی ڈاک سے یہ معلوم کر کے بڑا افسوس ہوا کہ محمد پاشا محمود جو زغلول پاشا کے وفد کے ممبر تھے، اور بعد کوالگ ہو کر مصر کی وزارت میں شامل ہوگئے تھے، وفات پاگئے، ان کو ہندوستان سے یہ نسبت تھی کہ محمد علی مرحوم کے ساتھ اوکسفورڈ میں انھوں نے بھی تعلیم پائی تھی، پیرس میں وفد خلافت اور وفد مصر کی ملاقاتوں کے سلسلہ میں ان دونوں رفیقوں میں بڑی دلچسپ گفتگو ہوئی تھی، اور خاکسار سے زغلول پاشا کی ثالثی میں صحیح بخاری کی صحت پر ایک پر لطف مناظرہ ہوا تھا، زغلول پاشا کا یہ فقرہ جو محمد پاشا محمود کو مخاطب کرکے انھوں نے کہا تھا اب تک کانوں میں گونج رہا ہے، ودع الامام یتکلم۔ اﷲ تعالیٰ نام کی طرح اُن کی عاقبت بھی محمود فرمائے۔ (سید سلیمان ندوی، فروری ۱۹۴۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...