Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا عنایت اﷲ فر نگی محلی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا عنایت اﷲ فر نگی محلی
ARI Id

1676046599977_54337922

Access

Open/Free Access

Pages

123

مولانا عنایت اﷲ فرنگی محلی
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ فرنگی محل کے ممتاز عالم مولانا عنایت اﷲ صاحب فرنگی محلی نے ۶؍ جولائی ۱۹۴۱؁ء کو دفعتہ وفات پائی، انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم ابھی ۲۴، ۲۵، ۲۶ جون کو ہمارے ساتھ بھوپال میں عربی مدارس کی اصلاح کے کام میں شریک تھے، وہیں دردشکم میں مبتلا ہوئے جس کے باعث وہ کئی دن تک وہاں علیل رہے، سوء ہضم، تسلسل بول اور ضعف قلب کے عوارض ان کو پہلے سے لاحق تھے، بھوپال میں مرض کی تخفیف کے بعد وہ لکھنؤ روانہ ہوئے اور میں بھی ان ہی کی وجہ سے ان ہی کے ساتھ لکھنؤ تک آیا، لکھنؤ اسٹیشن پر پہنچ کر مرحوم نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کی زحمتوں اور خدمتوں کا شکریہ اس لیے نہیں ادا کروں گا کہ میں آپ کو اپنے سے علیحدہ نہیں سمجھتا، یہ کہہ سن کر سلام کے بعد ہم دونوں الگ ہوگئے، یہ کون کہہ سکتا تھاکہ یہ سلام رخصت آخری سلام ہے۔
مرحوم فرنگی محل کے خانوادہ میں تنہا جامع علوم و فنون ہستی باقی رہ گئے تھے، معقولات اور منقولات پر ان کو یکساں دسترس حاصل تھی، مسائل پر وہ مبصرانہ اور ناقدانہ نظر رکھتے تھے، اردو میں تاریخ ، حدیث و رجال پر کئی رسالے لکھے تھے، مدرسہ نظامیہ کے صدر مدرس اور اچھے مدرس تھے، سیاسیات سے بھی دلچسپی رکھتے تھے، خلافت اور مسلم لیگ کے کاموں میں حصہ لیتے رہتے تھے، کل ۵۴ برس کی عمر پائی، اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنی عنایتوں سے سرفراز فرمائے۔
(سید سلیمان ندوی، اگست ۱۹۴۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...