Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سر اکبر حیدری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سر اکبر حیدری
ARI Id

1676046599977_54337923

Access

Open/Free Access

Pages

124

سر اکبر حیدری
افسوس ہے کہ ۸؍ جنوری ۱۹۴۲؁ء کی شام کو سابق صدر اعظم ریاست حیدرآباد سراکبر حیدری نے دلّی میں وفات پائی، سراکبر حیدری ہندوستان کی سب سے بڑی اسلامی ریاست کے وزیر مالیات اورپھر صدر اعظم ہونے کے سبب سے تمام اسلامی اداروں سے ایک خاص مربّیانہ تعلق رکھتے تھے، اور اس بنا پر ان کا حادثہ وفات ہم سب کے لیے غم و الم کا باعث ہواہے، ان کی عمر اس وقت ۷۲ برس کی تھی، مگر اس عالم میں بھی جس انہماک، مصروفیت اور بیدار مغزی سے وہ اپنے مفوضہ خدمات کو انجام دیتے تھے اس سے ان کے غیر معمولی دل و دماغ کے آدمی ہونے کا ثبوت ملتا تھا، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (سید سلیمان ندوی، جنوری ۱۹۴۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...