Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب محمد یار جنگ بہادر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب محمد یار جنگ بہادر
ARI Id

1676046599977_54337927

Access

Open/Free Access

Pages

125

نواب محمد یارجنگ بہادر
نواب محمد یار جنگ بہادر (حیدرآباد، دکن) کی وفات کا سانحہ بھی اسی اثناء میں پیش آیا مرحوم نسلاً عرب تھے اور ایک مرنج و مرنجان بزرگ، نہایت مخلص، بے ریاباخدا، اور نیک طبع تھے، صوبہ داری کے منصب سے وظیفہ یاب ہوکر بلدہ میں مقیم تھے، حیدرآباد کی ہر علمی و تعلیمی تحریک میں وہ شریک رہتے تھے، دائرۃ المعارف اور مدرسہ نظامیہ کی اعزازی خدمت بھی ان کے سپرد تھی، دارالمصنفین سے مرحوم کو بے حد دلچسپی تھی اور ہمیشہ وہ اس کی مدد فرماتے رہتے تھے، اہل علم کے لئے ان کا گھر ایک مہمان خانہ کی حیثیت رکھتا تھا، اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔
(سید سلیمان ندوی، ستمبر ۱۹۴۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...