Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سر محمد یعقوب

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سر محمد یعقوب
ARI Id

1676046599977_54337932

Access

Open/Free Access

Pages

128

سر محمد یعقوب
سر محمد یعقوب کی ناگہانی وفات کا سانحہ اخباروں میں آچکا ہے، مرحوم مراد آباد کے رہنے والے تھے، ان کے والد ماجد مولوی محمد اسماعیل صاحب وکیل شاہجانپور نہایت نیک، متین و دیندار بزرگ تھے، ندوۃ العلماء کے رکن تھے اور ۱۹۰۸؁ء کی تبلیغی تحریک میں مولانا شبلی مرحوم کے ساتھ تھے، سر محمد یعقوب نے گو انگریزی تعلیم پائی تھی، مگر مذہبی ذوق ورثہ میں پایا تھا اور بڑے خوش قسمت تھے، مراد آباد کی کامیاب وکالت سے لے کر کونسل کی صدارت تک اور پھر سرکار نظام کے مشیر اصلاحات کے رتبہ تک انہوں نے جو ترقی کی وہ سراسر ان کی خوش قسمتی کا نتیجہ تھی، دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کو اس عالم میں بھی خوش قسمت بنائے، وہ بہت خوش خلق، متواضع، متحمل اور حاجت مندوں اور ضرورت مندوں کی امداد میں کشادہ دست تھے، غفر اﷲ تعالیٰ۔ (سید سلیمان ندوی، دسمبر ۱۹۴۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...