Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > دیا نرائن نگم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

دیا نرائن نگم
ARI Id

1676046599977_54337933

Access

Open/Free Access

Pages

128

دیا نرائن نگم ، بی ۔ اے
اردو زبان کے مشہور پرانے رسالہ زمانہ کے اڈیٹر دیانرائن نگم نے اسی مہینہ وفات پائی، کالج سے نکلنے کے ساتھ انہوں نے بریلی میں زمانہ کو جو اردو کا ایک معمولی رسالہ تھا، اپنی ادارت میں لیا اور اس کو کانپور لائے اور اس حد تک چمکایا کہ اردو کے رسالوں میں گناجانے لگا، بلکہ اس وقت وہ اردو کا سب سے پرانا رسالہ ہے، پریم چند آنجہانی کو وہی سب سے پہلے اسٹیج پر لائے، ان کے علاوہ اور بہت سے اچھے لکھنے والے اور کہنے والے ہندو اور مسلمان نوجوانوں نے ان کے سایۂ قلم میں تربیت پائی اور کہنا چاہئے کہ زمانہ صرف انہی کی بدولت ہندو اور مسلمان اہل قلم کا سنگم اب تک رہا اور اس کو دیکھ کر تسکین ہوتی تھی کہ ہندو مسلمانوں کی پرانی تہذیب کے شیدائی ہندو ابھی تک زندہ ہیں۔
مدت سے جسے دورِ زماں میٹ رہا ہے
امید ہے کہ زمانہ آئندہ بھی اپنے بانی کی یادگار میں اس کی بنائی ہوئی روش پر چلتا رہے گا۔ تاکہ اس اختلاف آباد ہند کی اس آندھی میں دیانرائن کا یہ دیا جلتا رہے۔
(سید سلیمان ندوی، دسمبر ۱۹۴۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...