Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر نکلسن

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر نکلسن
ARI Id

1676046599977_54337950

Access

Open/Free Access

Pages

151

ڈاکٹر نکلسن
گزشتہ اگست میں مشہور انگریز مستشرق ڈاکٹر نکلسن نے ۷۷ سال کی عمر میں انتقال کیا، وہ عربی و فارسی زبان کے فاضل اور لندن اور کیمبرج یونیورسٹی میں ان دونوں زبانوں کے استاد رہے تھے، ان کا موضوع اسلامی تصوف تھا، اس کے وہ یورپ میں امام مانے جاتے تھے، انہوں نے اسلامیات اور تصوف پر کئی کتابیں لکھیں، اس کی بعض قدیم اور اہم کتابوں کو ایڈٹ کیا، اور انگریزی میں ان کے ترجمے کئے، شیخ ابونصر سراج کی کتاب اللمع اور مثنوی مولانا روم کی بڑی محنت سے تصحیح کی، یہ دونوں کتابیں گب میموریل سیریز کی جانب سے شائع ہوگئی ہیں، کشف المحجوب، مثنوی مولانا روم اور انتخاب دیوان شمس تبریز کا انگریزی میں ترجمہ کیا، اسلامی تصوف اور صوفیائے اسلام پر مستقل کتابیں لکھیں، عربوں کی علمی و ادبی تاریخ پر ایک مسبوط کتاب لٹریری ہسٹری آف دی عربس تالیف کی ہندوستان میں ان کا نام زیادہ سراقبال مرحوم کی مثنوی اسرار خودی کے مترجم کی حیثیت سے مشہور ہے، لیکن اسلامیات سے اس دلچسپی کے باوجود ان کا دامن تعصب و تنگ نظری سے پاک نہ تھا، جس کا اثر لٹریری ہسٹری آف دی عربس میں زیادہ نمایاں ہے، اور یہ کتاب علمی و مذہبی دونوں حیثیتوں سے اعتبار کے لائق نہیں ہے۔ (شاہ معین الدین ندوی، اکتوبر ۱۹۴۵ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...