Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب غلام احمدکلامی مدراسی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب غلام احمدکلامی مدراسی
ARI Id

1676046599977_54337962

Access

Open/Free Access

Pages

164

نواب غلام احمد کلامی مدراسی
ہمارے بوڑھے قومی خدمت گذاروں میں مدراس کے ایک بزرگ نواب غلام احمد کلامی تھے، پچھلے رہنما یاں ملت کے کاموں میں یہ ہمیشہ ہاتھ بٹاتے رہے اور ان کی رفاقت کا دم بھرتے رہے ندوۃ العلماء کی تحریک سے احاطہ مدراس میں جن بزرگوں کو دلچسپی تھی، ان میں ایک نام ان کا بھی ہے اسی تعلق سے ندوہ کی روداد میں اُن کے تذکرے آرہے ہیں مکاتیب شبلی میں مولانا ابوالکلام کے نام کے خطوں میں بھی ان کا ذکر ہے، افسوس ہے کہ مرحوم نے ۸۳ برس کی عمر میں ۲۵ دسمبر ۱۹۴۸؁ء، ۱۱؍ ماہ صفر المظفر ۱۳۶۷؁ھ کو بروز جمعرات بوقت عصر اس جہانِ فانی کو الوداع کہا۔
ان کا قیام اور کاروبار کو لارواقع ریاست میسور میں تھا جہاں سونے کی کان ہے۔ وہ ریاست میسور کی اسمبلی میں مسلمانوں کے نمائندہ بھی رہے تھے اور وہاں کے مسلمانوں کی خدمت کرتے تھے معارف کے قدردانوں میں تھے شروع سے اخیر دم تک وہ اس کے خریدار رہے، خاکسار کو سب سے پہلے ۱۹۱۲؁ء میں جب مدراس میں بنگلور ایجوکیشنل کانفرنس میں شرکت کا اتفاق ہوا تو اس تقریب سے مرحوم کی خدمت میں کولار حاضر ہونے کا بھی موقع ملا تھا، اور انہی کے توسط سے کولار کے طلائی معدن کے کارخانہ کو دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا اس کے بعد میسور کی طرف جب جانا ہوتا ان سے نیاز حاصل ہوتا رہا کبھی کبھی خط و کتابت کا بھی اتفاق ہوتا تھا بہت نیک ملنسار اور متواضع بزرگ تھے، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں۔ (سید سلیمان ندوی، مارچ ۱۹۴۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...