Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا محمد ابوالقاسم سیفؔ بنارسی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا محمد ابوالقاسم سیفؔ بنارسی
ARI Id

1676046599977_54337971

Access

Open/Free Access

Pages

174

مولانا محمد ابوالقاسم سیف بنارسی
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ جماعتِ اہلحدیث کے مشہور و ممتاز عالم اور نامور مناظر مولانا محمد ابوالقاسم صاحب سیف بنارسی نے ۶۱ سال کی عمر میں انتقال کیا، مرحوم کی ساری عمر دین و علومِ دینیہ کی خدمت میں گذری، مدرسہ سعید یہ بنارس میں چالیس سال تک حدیثِ نبوی کا درس دیا، جوان کی سب سے بڑے فضیلت ہے، درس و تدریس کے ساتھ وعظ و تبلیغ اور تالیف و تصنیف کا شغل بھی تھا، لیکن ان کی بیشتر تصانیف مناظرانہ ہیں، آریوں، عیسائیوں اور قادیانیوں سے بڑے معرکہ کے مناظرے کئے، احناف سے بھی اس کی نوبت آجاتی تھی ادھر چند برسوں کے اندران پر فالج کے کئی ہلکے حملے ہوئے جس سے ان کی صحت بگڑ گئی تھی اس کے باوجود ان کے علمی و تعلیمی مشاغل جاری تھے ، کہ گذشتہ ۲۵؍ نومبر کو جمعہ کے دن پھر اچانک حملہ ہوا اور چند گھنٹوں کے اندر قال اللّٰہ وقال الرسول کی یہ آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی، مرحوم کے انتقال سے ہندوستان کے طبقہ علماء میں ایک ممتاز جگہ خالی ہوگئی، اللّٰھم اغفرہ مغفرۃً واسعۃً۔ (شاہ معین الدین ندوی، دسمبر ۱۹۴۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...