Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر محمد نعیم الرحمن

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر محمد نعیم الرحمن
ARI Id

1676046599977_54337976

Access

Open/Free Access

Pages

185

پروفیسر محمد نعیم الرحمن
پروفیسر محمد نعیم الرحمن مرحوم ریڈر شعبۂ عربی و فارسی الہ آباد یونیورسٹی کی وفات علمی حلقہ کا بڑا المناک سانحہ ہے، مرحوم مشہور مصنف و مترجم مولوی خلیل الرحمن صاحب مرحوم صاحب اندلسیات کے خلف الصدق اور خود ممتاز صاحب علم اور علم و فن کے خدمت گزار تھے، عربی، فارسی اور انگریزی کے علاوہ فرنچ اور عبرانی سے بھی واقف تھے، عربی زبان سے ان کا تعلق محض درس و تعلیم تک محدود نہ تھا، بلکہ ان کو اس کا ذوق اور ان میں اس کی خدمت کا جذبہ تھا، انجمن عربی صوبہ متحدہ کے معتمد اور اس کے سرگرم کارکن تھے، انھوں نے الہ آباد یونیورسٹی میں عربی کی اہمیت اور مسلمان طالب علموں میں اس کا ذوق قائم رکھا، بہت سے علمی اور تعلیمی اداروں کے رکن اور ممبر تھے، تصنیف و تالیف سے بھی ذوق تھا، متعدد کتابوں کے مصنف، مترجم اور مرتب تھے، عربی و فارسی کی بہت سی درسی کتابیں لکھیں، ان کی قلمی یادگاروں میں مورخ عبدالواحد مراکشی تمیمی کی ’’المعجب فی تخلیص اخبار المغرب‘‘ کا اردو ترجمہ خلافت موحدین خصوصیت کے ساتھ لائق ذکر ہے، مرحوم کی عمر پچپن چھپن سال سے زیادہ نہ تھی اور صحت ایسی تھی کہ مشکل سے پینتالیس سال کے معلوم ہوتے تھے، چند مہینے بیمار رہ کر، ۲۷؍ فروری کو انتقال کیا، اﷲ تعالیٰ اس خادم علم کو نعیم جنت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،اپریل ۱۹۵۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...