Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سردار پٹیل

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سردار پٹیل
ARI Id

1676046599977_54337978

Access

Open/Free Access

Pages

190

سردار پٹیل
افسوس ہے کہ گذشتہ ۱۵؍ دسمبر کو ہماری قومی عمارت کا ایک آہنی ستون گرگیا، اور سردار پٹیل ہم سے جدا ہوگئے، ملک و قوم کی راہ میں ان کی بڑی قربانیاں اور بڑی خدمات ہیں، وہ جنگ آزادی کے نامور ہیرو گاندھی جی کے دست راست اور جدید ہندوستان کے رکن اعظم تھے، گو قومی نقطہ نظر سے ان کے بعض خیالات صحیح نہیں تھے، جس سے ملک کو نقصان پہنچا، لیکن اس غلطی کے احساس اور اس کے برے نتائج دیکھنے کے بعد انہوں نے اس کی تلافی کی بھی پوری کوشش کی، فرقہ پرستی کی بھڑکتی ہوئی آگ کو انہی نے بجھایا، اور نہرو لیاقت پیکٹ کو انہی نے کامیاب بنایا، اگر ان کی تائید حاصل نہ ہوتی، تو ہندوستان اور پاکستان کی اقلیتوں پر دونوں ملکوں کی سرزمین تنگ ہوجاتی، اور آخر میں وہ اقلیتوں کے تحفظ، ملک میں قیامِ امن و پاکستان سے مفاہمت کے مسائل میں بڑی حد تک جواہر لال کے ہم نوا ہوگئے تھے، اور ملک کے ضبط و نظام اور امن و امان کا دارومدار انہی پر تھا، ان کا سب سے نمایاں وصف ان کا کوہ وقار عزم و استقلال تھا، وہ بولتے کم تھے، مگرجو کچھ کہتے یا چاہتے تھے، اس کو پورا کر کے رہتے تھے، ان کا سب سے بڑا کارنامہ ریاستوں کا انضمام ہے، جو انگریزوں سے بھی نہ ہوسکا تھا، انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوستان کو ایک متحدہ ملک بنایا آیندہ ہندوستان میں اس عزم و ارادہ کا انسان مشکل سے پیدا ہوگا ، اور اس کی تاریخ میں ان کانام ہمیشہ روشن رہے گا۔
(شاہ معین الدین ندوی، جنوری ۱۹۵۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...