Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سیماب ؔاکبر آبادی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سیماب ؔاکبر آبادی
ARI Id

1676046599977_54337979

Access

Open/Free Access

Pages

190

جناب سیماب ؔاکبر آبادی
افسوس ہے کہ ہندوستان کے نامور شاعر جناب سیماب اکبر آبادی نے جو کچھ دنوں سے فالج میں مبتلا تھے، ۳۱؍ جنوری کو کراچی میں انتقال کیا، وہ داغ کی یادگار صاحبِ طرز اور موجودہ دور کے اساتذہ میں تھے۔
ان کے شاگردوں کا دائرہ بہت وسیع اور ان کا ایک خاص حلقہ تھا، انہوں نے اپنے رسالہ شاعر آگرہ کے ذریعہ اردو ادب و شاعری کی بڑی خدمت انجام دی، اور ہندوستان کے ان حصوں میں بھی جہاں شاعری کا چرچا کم تھا اس کا مذاق پیدا کردیا، اس لیے ان کی موت تنہا ایک شاعر کی نہیں، بلکہ ایک محسنِ ادب اور خدمت گذار اردو کی موت ہے، اﷲ تعالیٰ انکو اپنی رحمت و مغفرت کی داد و تحسین سے نوازے۔
(شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۵۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...