Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مرزا محمد عسکری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مرزا محمد عسکری
ARI Id

1676046599977_54337983

Access

Open/Free Access

Pages

199

مرزا محمد عسکری
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ اردو زبان کی صف میں دوممتاز جگہیں خالی ہوگئیں، اور مرزا محمد عسکری اور مولوی مہیش پرشاد ہم سے جدا ہوگئے، مرزا صاحب مرحوم قدیم مشرقی تہذیب کا نمونہ، لکھنو کی پرانی بزم ادب کی یادگار، اردو زبان و ادب کے صاحب ذوق و نکتہ سنج ادیب اور متعدد کتابوں کے مصنف و مترجم تھے، ان کی سب سے بڑی علمی یادگار بابو سکسینہ کی تاریخ ادبیات اردو کا ترجمہ ہے، اس میں انھوں نے اتنے اضافے کئے ہیں، اور اس کو اس طرح اردو کے قالب میں ڈھالا ہے کہ اس کی حیثیت تصنیف کی ہوگئی ہے، جس طرح جناب صفی اور آرزو پر لکھنو کی قدیم بزم شاعری کا خاتمہ ہوگیا، اسی طرح مرزا صاحب کی وفات سے اس دور کی بزم ادب کی آخری یادگار مٹ گئی اب وہ تہذیب ہی ختم ہوگئی، وہ سانچہ ہی بدل گیا جس میں تہذیب و شائستگی اور ذوقِ ادب کے یہ نمونے ڈھلتے تھے، اس لئے آئندہ ان کے پیدا ہونے کی امید نہیں اور ان کی جو جگہ بھی ہوگی، وہ خالی ہی رہے گی۔ (شاہ معین الدین ندوی، اکتوبر ۱۹۵۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...