Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی مہیش پرشاد

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی مہیش پرشاد
ARI Id

1676046599977_54337984

Access

Open/Free Access

Pages

199

مولوی مہیش پرشاد
مولوی مہیش پرشاد ہندو یونیورسٹی میں عربی و فارسی کے پروفیسر تھے، عربی کی تعلیم انھوں نے مولانا عبداﷲ ٹونکی سے حاصل کی تھی، اور ’’مولوی‘‘ کا امتحان بھی پاس کیا تھا، اردو زبان و ادب میں بھی اچھی دستگاہ رکھتے تھے اور اس کے بڑے حامی اور مخلص خدمت گزار تھے، مرزا غالب کے خطوط ان کا خاص موضوع تھا، انھوں نے ان کے نئے خطوط کا پتہ چلایا تھا، اور ان کے چھوٹے چھوٹے رقعوں اور کارڈ اور لفافوں اور ان کے پتوں پر مستقل مضامین لکھے تھے، اور مکاتیب غالب کا ایک جامع اور مکمل مجموعہ جس میں بہت سے ایسے خطوط تھے، جو پرانے مجموعوں میں نہیں پائے جاتے، دو ضخیم جلدوں میں مرتب کیا تھا، اس کی ایک جلد کئی سال ہوئے، ہندوستانی اکیڈمی الٰہ آباد نے شائع کی تھی، دوسری جلد کی اشاعت کی نوبت نہیں آئی تھی کہ خود مرتب کی کتاب زندگی کا ورق الٹ گیا، ضرورت ہے کہ اکیڈمی یا اردو کا کوئی ادارہ مرتب کی یادگار میں اس کو شائع کردے موجودہ فرقہ پرستی اور اردو دشمنی کے زمانہ میں ہندوؤں میں ان کے ایسے خدمت گزار مشکل سے پیدا ہوں گے۔ (شاہ معین الدین ندوی،اکتوبر ۱۹۵۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...