Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ملا رموزی (احمد صدیق)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ملا رموزی (احمد صدیق)
ARI Id

1676046599977_54337987

Access

Open/Free Access

Pages

200

ملا رموزی
دوسراحادثہ ملا رموزی کی وفات کا ہے، ان کا اصل نام احمد صدیق تھا، مگر ادبی دنیا میں ملا رموزی کے نام سے مشہور تھے، بھوپال وطن تھا، اور مدرسہ الٰہیات کانپور میں تعلیم پائی تھی، مگر حصولِ تعلیم کے بعد خالص ادبی زندگی اختیار کی، وہ اردو میں ایک خاص مزاحیہ طرز کے موجد تھے، جس کانام انھوں نے گلابی اردو رکھا تھا، اور جو انہی کے ساتھ ختم ہوگیا، ایک زمانہ میں یہ طرز بہت مقبول تھا، مگر ادھر چند برسوں سے اس کا رنگ پھیکا پڑگیا تھا، اور مرحوم کے قلم میں وہ تازگی اور جولانی باقی نہیں رہ گئی تھی، وفات کے وقت پچاس سے کچھ اوپر عمر رہی ہوگی جو علمی دنیا کے لئے گویا شباب کی عمر ہے، مگر اتنی ہی عمر میں مرحوم نے شہرت و خمول کے سارے مدارج طے کرلیے تھے، اور بالآخر گذشتہ مہینہ زندگی کا آخری مرحلہ بھی طے ہوگیا، والبقاء ﷲ وحدہ۔ (شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۵۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...