Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا حیدر زمان صدیقی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا حیدر زمان صدیقی
ARI Id

1676046599977_54337988

Access

Open/Free Access

Pages

200

مولانا حیدر زمان صدیقی
اسی مہینہ میں پاکستان کے ایک خط سے یہ افسوس ناک اطلاع ملی کہ جنوری کے آخری عشرہ میں مولانا حیدر زمان صدیقی نے وفات پائی، مرحوم سے صرف علمی مراسلت رہتی تھی، اس لئے ان کے ذاتی حالات کم معلوم ہیں، ایک زمانہ میں اُن کا قیام پٹھان کوٹ میں تھا، مگر ہندوستان کی تقسیم کے بعد سے ہری پور ضلع ہزارہ میں منتقل ہوگئے تھے، مرحوم بڑی صلاحیتوں کے مالک تھے، اور اپنی علمی وتصنیفی زندگی کے ابتدائی ہی دور میں ایک خاص حلقہ میں اچھی خاصی شہرت حاصل کرلی تھی، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدید دور کے سیاسی و معاشی مشکلات کا حل اُن کا خاص موضوع تھا، اس موضوع پر وہ معارف اور دوسرے رسالوں میں برابر مضامین لکھتے رہتے تھے، اور اسلامی مسائل کے جدید مفسرین کے برخلاف ان کا قلم بڑی حد تک محتاط واقع ہوا تھا، متفرق مضامین کے علاوہ مستقل تصانیف میں غالباً صرف ایک کتاب اسلام کا نظریہ سیاست اس کی قلمی یادگار ہے، مرحوم کی ذات سے بڑی توقعات وابستہ تھیں، لیکن افسوس موت نے ان کو پوری ہونے کا موقع نہیں دیا، اﷲ تعالیٰ اس خادم دین کو اپنی مغفرت سے نوازے۔
(شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۵۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...