Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شری مشرو والا

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شری مشرو والا
ARI Id

1676046599977_54337989

Access

Open/Free Access

Pages

201

شری مشرو والا
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ گاندھی جی کے مشہور چیلے شری مشرو والا نے انتقال کیا، وہ ہریجن کے اڈیٹر اور گاندھی جی کے مشن کے سچے حامل و مبلغ تھے اور اس زمانہ میں جب کہ کانگریس اپنے اصولوں سے عملاً بالکل ہٹ گئی ہے اور کانگریسیوں کی اکثریت اقتدار کی ہوس، ذاتی اغراض اور فرقہ پرستی میں مبتلا ہے اور فرقہ پرستوں اور خود غرضوں کی قوت اتنی بڑھ گئی ہے کہ سچے کانگریسی بھی مشکل سے ان کے مقابلہ میں زبان کھولنے کی جرأت کرسکتے ہیں، مشرووالاجی اپنے اصولوں پر قائم تھے اور آخر دم تک نہایت دلیری کے ساتھ گانگریس کی غلط روی پر تنقید اور گاندھی جی کے اصولوں کی تبلیغ و اشاعت کا فرض انجام دیتے رہے انھوں نے ان کی تعلیمات پر متعدد کتابیں لکھی ہیں، اس خود غرضی اور فرقہ پرستی کے دور میں ایسے مخلص اور سچے کانگریسی کا اٹھ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی موت سے متحدہ قومیت کا ایک بڑا ستون گرگیا، جس کی جگہ مدتوں نہ بھر سکے گی۔ (شاہ معین الدین ندوی، اکتوبر ۱۹۵۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...