Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ عبدالقادر سرفراز

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ عبدالقادر سرفراز
ARI Id

1676046599977_54337991

Access

Open/Free Access

Pages

201

شیخ عبدالقادر سرفراز (پونا)
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ فضل و کمال کی ایک ممتاز یادگار اٹھ گئی، یعنی پروفیسر شیخ عبدالقادر سرفراز (پونا) نے چوہتر سال کی عمر میں انتقال کیا، مرحوم مشرقی علوم والسنہ کے نامور فاضل تھے، عربی، فارسی اور انگریزی کے علاوہ سنسکرت اور مرہٹی زبان کے بھی ماہر تھے، عبرانی سے بھی واقفیت رکھتے تھے، ان کی پوری زندگی علم و تعلیم کی خدمت میں گزری، ابتدا میں انفنسٹن کالج بمبئی میں استاد مقرر ہوئے تھے، پھر دکن کالج پونا میں تبادلہ ہوگیا، اور یہیں سے ۱۹۳۳؁ء میں ریٹائر ہوئے، ان کی علمی خدمات کی فہرست طویل ہے ، بمبئی یونیورسٹی کے عربی فارسی اور اردو مخطوطات کا محققانہ کیٹیلاگ تیار کیا جو عرصہ ہوا چھپ چکا ہے، تاریخ طبری کی بعض جلدوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا، یہ بھی شائع ہوچکا ہے، تاریخ جہانگشاہی نادری، سبحۃ الابرار جامی اورو قائع نعمت خان عالی کی تصحیح و تہذیب کی اور اس پر محققانہ حواشی لکھے، جن کی اشاعت کی نوبت ابھی تک نہیں آئی، ان کے علاوہ اور بہت سے کام انجام دیئے، جن کی تفصیل آئندہ کسی پرچہ میں پیش کی جائے گی۔
اس علم کے ساتھ نہایت راسخ العقیدہ و باعمل اور پابند مذہب مسلمان تھے، حج بیت اﷲ کے شرف سے بھی مشرف ہوئے تھے، طبعاً نہایت متین، سنجیدہ، خاموش اور متواضع و خاکسار تھے، مولانا شبلی مرحوم سے ان کے تعلقات بڑے مخلصانہ تھے، جو ان کے بعد وراثۃً دارالمصنفین کے حصہ میں آئے، دارالمصنفین سے ان کو نہایت گہرا تعلق تھا، اس کی مجلس انتظامیہ کے رکن بھی تھے، عرصہ ہوا ایک مرتبہ پونا سے اعظم گڑھ آنے کی زحمت گوارا کی تھی، اب اس زمانہ میں ایسے اصحاب کمال کا پیدا ہونا مشکل ہے، اﷲ تعالیٰ اس سرفرازِ علم کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،جنوری ۱۹۵۳ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...