Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی ریاض حسن خان خیالؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی ریاض حسن خان خیالؔ
ARI Id

1676046599977_54337995

Access

Open/Free Access

Pages

206

مولوی ریاض حسن خان خیالؔ
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ مظفر پور بہار کے مشہور صاحب علم اور علم دوست رئیس مولوی ریاض حسن خان خیال نے اُناسی (۷۹) سال کی عمر میں انتقال کیا، وہ اور اُن کے بڑے بھائی مولوی اعجاز حسن خان مرحوم قدیم مشرقی تہذیب و شرافت اور قدامت و وضعداری کا نمونہ تھے اﷲ تعالیٰ نے ان کو دولت دنیا کے ساتھ علم کی دولت سے بھی نوازا تھا اُن کا خاندان صوبہ بہار کے تاریخی اور صاحب وجاہت خاندان میں تھا، دونوں بھائی صاحب علم و نظر اور وسعتِ معلومات کے لحاظ سے زندہ کتب خانہ تھے، اعجاز حسن خان مرحوم کے مضامین الندوہ اور معارف وغیرہ میں نکلتے رہتے تھے، اس علمی ذوق کی بنا پر اُن کے بہت سے ہم عصر اصحاب علم و کمال سے اُن کے تعلقات تھے، مولانا شبلی مرحوم کے خاص دوستوں میں تھے، مکاتیب شبلی میں ریاض حسن خان کے نام کے بہت سے خطوط ہیں، مولانا مرحوم جب پٹنہ جاتے تو انہی کے مہمان ہوتے تھے، اس سلسلہ میں ایک ادبی لطیفہ قابل ذکر ہے۔
ایک مرتبہ مولانا ان کے مہمان تھے، ریاض حسن خان کی طبیعت کچھ نا ساز تھی، وہ دوسرے کمرے میں تھے، مولانا جب اُن کی مزاج پرسی کے لیے پردہ اُٹھا کر کمرہ میں داخل ہوئے تو ریاض حسن خان احتراماً اٹھ کر بیٹھ گئے، مولانا نے فرمایا آپ بیمار ہیں تکلف نہ کیجئے لیٹے رہئے، ریاض حسن خان نے اس کے جواب میں مولانا کا یہ شعر پڑھ دیا۔
باہمہ دعویٰ تمکین نتوان خواست زمن
کہ تو از پردہ بدر آئی و بر جا ہاشم
یہ برجستہ جواب سُن کر مولانا بہت محظوظ ہوئے اعجاز حسن خان مرحوم کا انتقال فروری ۱۹۳۹؁ء میں ہوا تھا، ۱۴ سال کے بعد چھوٹے بھائی بھی بڑے بھائی سے جاملے، وہ قدیم تہذیب و شائستگی کا نمونہ اور اس کی یادگار تھے، اس لیے ان کی موت سے اس دور کی پوری تاریخ اور تہذیب دفن ہوگئی، اﷲ تعالیٰ اس ریاض علم کو ریاض رضوان سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، اگست ۱۹۵۳ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...