Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > علامہ یوسف علی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

علامہ یوسف علی
ARI Id

1676046599977_54337998

Access

Open/Free Access

Pages

209

علامہ یوسف علی
دوسرا حادثہ علامہ یوسف علی کی وفات کا ہے، وہ جدید تعلیم کی بہترین پیداوار بہت پرانے اور بڑے فاضل آئی سی ایس تھے، انگریزی پر ان کو اہل زبان جیسی قدرت حاصل تھی، وہ متعدد بلندپایہ کتابوں کے مصنف تھے، ان کی ایک کتاب کا ترجمہ ’’ہندوستان قرونِ وسطیٰ میں‘‘ کے نام سے اردو میں بھی شائع ہوچکا ہے، یہ ان کے ان لکچروں کا مجموعہ ہے جو انھوں نے ہندوستانی اکیڈمی الہ آباد میں دیے تھے، اگرچہ ان کا قالب مغربی تھا، مگر ان کا قلب ہمیشہ مومن اور ان کا قلم ابتداء سے اسلام کی خدمت میں مصروف رہا، ان کا سب سے بڑا علمی و دینی کارنامہ قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ ہے، جو ادبی خوبیوں کے لحاظ سے انگریزی زبان کا شاہکار سمجھا جاتا ہے، اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ مترجم نے ان جدید مفسرین کے برعکس جو محض یورپ کی مرعوبیت میں آیاتِ قرآنی میں خود ساختہ تاویلیں کرتے ہیں، اپنے حواشی میں کوئی ایسی تاویل نہیں کی ہے جو سلف کے عقائد کے خلاف ہو، اس لئے دینی طبقہ میں بھی اس ترجمہ کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا، اﷲ تعالیٰ اپنی کتاب عزیز کے اس خادم کو اس کی خدمت کا صلہ عطا فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جنوری ۱۹۵۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...