Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پنڈت کشن پرشاد کول

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پنڈت کشن پرشاد کول
ARI Id

1676046599977_54338002

Access

Open/Free Access

Pages

211

پنڈت کشن پرشاد کول
پنڈت کشن پرشاد کول کی وفات ایک بڑا ادبی اور تہذیبی سانحہ ہے، وہ اردو کے ممتاز ادیب اس کے شیدائی اور ہماری پرانی تہذیب و شرافت کی ایک اہم یادگار تھے، ان میں خدمت کا جذبہ ابتداء سے تھا، چنانچہ آج سے تقریباً نصف صدی پیشتر اس زمانہ میں جب کہ ہر تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری عہدوں کی جانب لپکتا تھا، انھوں نے دنیاوی دولت و وجاہت کے مقابلہ میں ملک و قوم کی خدمت کو ترجیح دی اور سرونٹ آف انڈیا سوسائٹی کے ممبر ہوگئے، جو اس زمانہ میں سادگی اور قناعت کے ساتھ قومی خدمت کی تربیت گاہ تھی، اور ساری عمر ایک وضع میں گزار دی، وہ لکھنؤ کے پرانے کانگریسی لیڈر بابو گنگا پرشاد ورما کے سیاسی شاگرد اور ان کے شریک کار تھے، ان کے بعد ان کے اخبار ’’ہندوستانی‘‘ کو سنبھالا اور کئی سال تک اس کو چلاتے رہے اس کے بعد پنڈت چکبست کے ساتھ مشہور رسالہ ’’صبح امید‘‘ نکالا، گنگا پرشاد میموریل لائبریری قائم ہونے کے بعد اس کے آنریری سکریٹری ہوگئے اور آخر عمر تک اس خدمت کو انجام دیتے رہے۔
وہ طبعاً سیاسی آدمی نہ تھے، ان کا اصلی ذوق علمی و ادبی تھا، اس لیے ہنگامہ خیز سیاست سے دور رہے اور پوری زندگی علم و ادب کی خدمت میں بسر کی، اردو تہذیب اور اردو زبان سے ان کو عشق تھا، اس فرقہ پرستی کے دور میں جبکہ بڑے بڑے اردو نوازوں کے قدم ڈگمگائے گئے، انہوں نے جس جرأت کے ساتھ اردو کی حمایت، اس کا حق منوانے کے لئے علمی جدوجہد اور اردو علاقائی زبان کی تحریک کی رہنمائی کی وہ ان ہی کا حصہ ہے اردو میں ان کے متعدد ناول، افسانے، خطبۂ صدارت اور ادبی و تنقیدی مضامین وغیرہ ان کی یادگار اور ان کی ادبی و لسانی مہارت کا ثبوت ہیں، وہ لکھنؤ کے پرانے کشمیری برہمنوں کی طرح ہماری پرانی تہذیب شایستگی اور شرافت وضعداری کا نمونہ اور بڑے مخلص شریف الطبع اور مرنجان مرنج انسان تھے، ان کی موت سے ہماری پرانی مشترکہ تہذیب کی ایک دلآویز یادگار مٹ گئی جس کے نمونے نئے ہندوستان میں پیدا ہونے کی امید نہیں، اس لیے ان کی موت ایک بڑا تہذیبی حادثہ بھی ہے۔
(شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۵۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...