Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی سید مقبول احمد

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی سید مقبول احمد
ARI Id

1676046599977_54338003

Access

Open/Free Access

Pages

211

مولوی سید مقبول احمد
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ اردو زبان کے کہن سال مصنف مولوی سید مقبول احمد صاحب صوفی نے ۸۵ سال کی عمر میں انتقال کیا، اردو کے پرانے مصنفین میں اس وقت وہ سب سے زیادہ معمر تھے، جب تک ان کے قویٰ کام دیتے رہے لکھنے پڑھنے کا شغل جاری رہا، مگر ادھر کئی سال سے ضعف پیری کی وجہ سے چھوٹ گیا تھا، وہ معارف کے پرانے مضمون نگار تھے جس موضوع پر لکھتے تھے معلومات کا انبار لگا دیتے تھے متفرق مضامین کے علاوہ حیات جلیل، تاریخ الٰہ آباد عرب اور ان کا مستقبل وغیرہ کئی کتابیں ان کی یادگار ہیں، ان کی موت سے ایک پرانی علمی یادگار مٹ گئی، اﷲتعالیٰ مقبول احمد کو آخرت کی مقبولیت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، مارچ ۱۹۵۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...