Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا عبدالحق مدنی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا عبدالحق مدنی
ARI Id

1676046599977_54338006

Access

Open/Free Access

Pages

212

مولانا عبدالحق مدنی
دوسرا حادثہ مولانا عبدالحق صاحب مدنی کی وفات کا ہے، وہ ہندوستان کے ممتاز علماء میں تھے، ان کی پیدائش تعلیم و تربیت اور نشوونما مدینہ طیبہ میں ہوئی تھی، اس لیے مدنی کہلاتے تھے۔ دینی علوم میں مہارت کے علاوہ عربی زبان و ادب میں اہل زبان کی جیسی بصیرت حاصل تھی، مرادآباد کی شاہی مسجد کے مشہور مدرسہ میں درس و اہتمام کی خدمت انجام دیتے تھے، اور ادب یہ مدرسہ ان ہی کی بدولت چل رہا تھا، اﷲ تعالیٰ دینی علوم کے اس خادم کو عالم آخرت کی سربلندی سے سرفراز فرمائے، اب زمانہ کے اثر سے ہماری دینی درسگاہوں کا رنگ بھی بدلتا جاتا ہے، اور نئے علماء میں وہ روح نہیں پیدا ہوتی جو پرانے علماء کا طغرائے امتیاز تھی، اس لیے ان میں جو یادگار مٹ جاتی ہے اس کا بدل نہیں پیدا ہوتا۔ (شاہ معین الدین ندوی، ستمبر ۱۹۵۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...