Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پنڈت برجموہن وتاتر یہ کیفیؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پنڈت برجموہن وتاتر یہ کیفیؔ
ARI Id

1676046599977_54338007

Access

Open/Free Access

Pages

212

پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی
ادھر کئی مہینوں سے علم و ادب کے اکابر کی موت کا ایسا سلسلہ قائم ہے کہ کوئی مہینہ ناغہ نہیں جاتا جس میں کسی نہ کسی صاحبِ علم کا ماتم نہ کرنا پڑتا ہو، ان میں سب سے بڑا حادثہ پنڈت برجموہن و تاتریہ کیفی کی وفات کا ہے، اگرچہ ان کی عمر نوے سال سے زیادہ ہوچکی تھی، مگر وہ ہماری مشترک تہذیب کی بڑی اہم یادگار تھے، اور انکی موت سے اس کا ایک بڑا ستون گرگیا، ان کی ذات میں اس تہذیب کی تمام خوبیاں اور وضعداریاں جمع تھیں، اردو زبان سے ان کو عشق تھا،اور اس کے وہ بڑے ماہر ومحقق تھے، اور اس کی باریکیوں پر ان کی بڑی گہری نظر تھی، جس پر ان کی نثر و نظم کی تصانیف شاہد ہیں، اس لیے ان کی موت ایک بڑا ادبی و تہذیبی حادثہ ہے۔
وہ نصف صدی سے زیادہ اپنے قلم و زبان سے اردو کی خدمت کرتے رہے، اور سر دو گرم کسی دور میں بھی ان کا قدم پیچھے نہ ہٹا، حتی کہ اس دور میں بھی جبکہ فرقہ پرستی نے اردو کی حمایت کو ایک قومی جرم بنادیا ہے، اور ہندووں میں جو لوگ اردو کو اپنی مادری زبان سمجھتے ہیں اور دل سے اس کے حامی ہیں، وہ بھی بہت کم اس کے اظہار کی جرأت کرسکتے ہیں، اردو کی وفاداری پر جو لوگ قائم رہ گئے ہیں، ان میں پنڈت کیفی سب سے نمایاں تھے، وہ برابر اس کے لیے سینہ سپر رہے، اور جب تک ان میں لکھنے پڑھنے اور چلنے پھرنے کی سکت باقی رہی وکالت کرتے رہے، انجمن ترقی اردو ہند کے نائب صدر تھے مگر ادھر چند سال سے ضعف پیری نے بالکل معذور کردیا تھا، ان کی پوری زندگی علمی ادبی مشاغل میں گذری اور اردو زبان اور اس کے شعر و ادب کے متعلق بہت سی تصانیف یادگار چھوڑیں، اخلاق و سیرت میں قدیم شرافت و وضعداری کا نمونہ تھے، اس لیے ان کی موت تنہا علمی و ادبی نہیں بلکہ تہذیبی اور قومی حادثہ بھی ہے جدید ہندوستانی قومیت کی تعمیر جن عناصرسے ہورہی ہے اس میں ایسے نمونوں کی پیدا ہونے کی قطعاً امید نہیں،
یادگارِ زمانہ تھے یہ لوگ
سن رکھو تم ، فسانہ تھے یہ لوگ
(شاہ معین الدین ندوی،نومبر ۱۹۵۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...