Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی اقبال احمد خان سہیل ؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی اقبال احمد خان سہیل ؔ
ARI Id

1676046599977_54338009

Access

Open/Free Access

Pages

216

مولوی اقبال احمد خان سہیل
ابھی یہ سطریں زیر تحریر تھیں کہ اعظم گڈھ کی نامور اور صاحبِ کمال شخصیت مولوی، اقبال احمد خان صاحب سہیل نے وفات پائی، وہ علامہ شبلی مرحومؒ کے خاص تلامذہ میں تھے، اپنے زمانہ میں نامور علیگ، عربی، فارسی اور اردو تینوں زبانوں کے ماہر تھے، قوتِ حافظہ اور ذہانت و ذکاوت میں بے مثال، اردو کے نکتہ سنج ادیب اور اردو و فارسی کے قادر الکلام شاعر تھے، قصید گوئی اور نعت و منقبت نگاری میں اس زمانہ میں ان کا جواب نہ تھا، ان کا فارسی کلام ایران کے قدیم اساتذہ کے کلام کی ہمسری کرتا تھا، علمی قابلیت کے لحاظ سے غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے، مگر وکالت کے پیشہ نے ان کے جوہروں کو چمکنے نہ دیا، اگر وہ کسی علمی شعبہ میں ہوتے تو ہندوستان کے مشاہیر اہل علم میں ان کا شمار ہوتا، دارالمصنفین سے ان کے تعلقات بڑے گوناگوں اور گہرے تھے۔ اﷲ تعالیٰ اس مداح رسول اور منقبت نگار صحابہ کو آخرت کے انعام سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، نومبر ۱۹۵۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...