Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب امیر حسن خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب امیر حسن خان
ARI Id

1676046599977_54338013

Access

Open/Free Access

Pages

217

نواب امیر حسن خان
افسوس ہے کہ گذشتہ مارچ میں نواب صدیق حسن خان کے پوتے اور نواب علی حسن خان کے بڑے صاحبزادے نواب امیر حسن خان نے دفعتہ انتقال کیا، اس خاندان میں کئی پشتوں تک علم و دولت کا اجتماع رہا نواب علی حسن خان خود صاحبِ علم، اہل قلم کے قدردان اور لکھنؤ کی اہم شخصیت تھے، اس لئے علامہ شبلی مرحوم سے اُن کے بڑے گہرے تعلقات تھے، اس تعلق اور علم دوستی کی بنا پر ان کو ندوہ اور دارالمصنفین سے خاص تعلق تھا، ندوہ کے وہ ابتداء سے حامی و مددگار اور ایک زمانہ تک اس کے ناظم رہے، دارالمصنفین کے بھی رکن تھے، نواب صاحب کی زندگی تک ان کا دولت کدہ اصحابِ علم وکمال کا مرجع تھا، مگر ان کی وفات کے بعد اس خاندان کی پرانی شان قائم نہ رہ سکی، تاہم نواب امیر حسن خان نے حتی الامکان قدیم روایات اور پرانے تعلقات کو نباہنے کی کوشش کی، مگر زمینداری کے خاتمہ نے اس خاندان کا بالکل خاتمہ کردیا، ایک زمانہ میں بھوپال ہاؤس کی رونق اور چہل پہل قابلِ دید تھی، اور اب وہ تلک الایام نداولہابین الناس[آل عمران:۱۴۰]کا مرقع بن گیا ہے، نواب امیر حسن خان کی عمر ساٹھ سال کے قریب رہی ہوگی، اﷲ ان کو اپنی رحمت ومغفرت سے سرفراز فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، مئی ۱۹۵۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...