Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی بشیر الدین

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی بشیر الدین
ARI Id

1676046599977_54338015

Access

Open/Free Access

Pages

218

مولوی بشیرالدین
اسی مہینہ ہماری پرانی بزم کی ایک اہم اور قدیم یادگار مولوی بشیر الدین صاحب نے وفات پائی، وہ اپنے دور کی آخری نشانی تھے، ان کی ابتداء سرسید کی مخالفت سے ہوئی تھی، پھر ان کے حامی، مقلد اور ان کے مشن کے مبلغ بن گئے اور اپنی زندگی مسلمانوں کی تعلیمی خدمت کے لیے وقف کردی، اسلامیہ کالج اٹاوہ ان کا بڑا کارنامہ ہے۔
اخبار البشیر کے ذریعہ بھی انھوں نے بڑی خدمات انجام دیں ایک زمانہ میں وہ نہایت وقیع اخبار تھا اور اس کی آواز بڑی مؤثر تھی، تعلیم کے علاوہ بھی انھوں نے بہت سے تعمیری کام انجام دیئے، ان کی زندگی قومی کارکنوں کے لئے نمونہ تھی، وہ اگرچہ سرسید کی جماعت کے آدمی تھی، لیکن سیاسی خیالات میں آزاد اور قوم پرور تھے اور آخر تک اس مسلک پر قائم رہے۔ اب ایسے مخلص اور عملی انسان مشکل سے پیدا ہوں گے، ایک سو سال سے زیادہ کی عمر پائی، اﷲ تعالیٰ اس کہن سال خادم قوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،جولائی ۱۹۵۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...