Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید مرتضیٰ علی دہلوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید مرتضیٰ علی دہلوی
ARI Id

1676046599977_54338016

Access

Open/Free Access

Pages

219

سید مرتضی علی دہلوی
اسی مہینہ دارالمصنفین کے ایک پرانے مخلص سید مرتضی علی صاحب دہلوی نے انتقال کیا، وہ کوئی مشہور آدمی نہ تھے، مگر اپنے اوصاف کے لحاظ سے بڑے انسان تھے، دہلی کے ایک قدیم اور اونچے خاندان سے تعلق رکھتے تھے، نواب علی حسن خاں مرحوم کے داماد تھے، دارالمصنفین کے بڑے ہمدرد ہواخواہ اور اس کی مجلس انتظامیہ کے رکن تھے، وہ جدید تعلیم یافتہ تھے، ابھی تھوڑے دن ہوئے مرکزی حکومت کے ایک بڑے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے لیکن بڑے دیندار اور اخلاق و شرافت کا مجسم پیکر تھے، جامع مسجد کے قریب ہی مکان تھا، اکثر نمازیں جامع مسجد میں ادا کرتے تھے، بڑے مخیر خلیق اور مہمان نواز تھے، ان کا گھر مستقل کارواں سرا تھا، بعض بعض مہمان مہینوں بلکہ برسوں مقیم رہتے تھے اور وہ بڑی خندہ پیشانی سے میزبانی کے فرائض انجام دیتے تھے، قومی و ملی اداروں اور اس کے کارکنوں سے خاص تعلق رکھتے تھے، دارالمصنفین سے ان کو بڑا مخلصانہ تعلق تھا، ہر وقت اس کی خدمت کے لیے کمربستہ رہتے تھے، غرض وہ اپنے اخلاق و سیرت میں قدیم تہذیب شرافت کا نمونہ تھے، اﷲ تعالیٰ ان کی نیکیوں کے طفیل میں ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جولائی ۱۹۵۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...