Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولاناحبیب الر حمن لدھیانوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولاناحبیب الر حمن لدھیانوی
ARI Id

1676046599977_54338018

Access

Open/Free Access

Pages

219

مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی
یہ سطریں زیر تحریر تھیں کہ مولانا حبیب الرحمن صاحب لدھیانوی کی وفات کی خبر ملی، مرحوم ملک و ملت کے پرانے خدمت گزار، مجلس احرار کے مشہور لیڈر اور جنگ آزادی کے ممتاز مجاہدین میں تھے اور اس راہ میں قید و بند کی مصیبتیں جھیلیں، کانگریس سے ان کا تعلق بہت قدیم تھا، جو ہر زمانہ میں برابر قائم رہا، ہندوستان کی تقسیم اور اپنے وطن لدھیانہ کی تباہی کے بعد دلی میں متوطن ہوگئے تھے، ان کی عمر کا بڑا حصہ قوم و ملک کی خدمت میں گزرا طبعاً بڑے خاکسار متواضع، فیاض اور مہمان نواز تھے، دارالمصنفین کے لوگوں سے بڑا اخلاص رکھتے تھے، جب مشرقی اضلاع کی جانب آنا ہوتا تھا تو دارالمصنفین ضرور آتے تھے، ان کی صحت عرصہ سے خراب تھی، ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے آنتوں کا آپریشن ہوا تھا، اس سے تو صحت یاب ہوگئے تھے، مگر ۲؍ ستمبر کو قلب کا دورہ پڑا اور دفعتہ انتقال کرگئے، اﷲ تعالیٰ اس پرانے خادم قوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، ستمبر ۱۹۵۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...