Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی محمد مبین کیفیؔ چریا کوٹی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی محمد مبین کیفیؔ چریا کوٹی
ARI Id

1676046599977_54338020

Access

Open/Free Access

Pages

221

مولوی محمد مبین کیفیؔ چریاکوٹی
دوسرا حادثہ مولوی محمدمبین صاحب کیفی چریا کوٹی کی وفات کا ہے، وہ ہندوستان کے قدیم نامور عالم اور مولانا شبلی کے استاد مولانا فاروق صاحب چریا کوٹی کے لڑکے تھے اور اس دور کے مشہور شاعر اور اہل قلم تھے، انھوں نے عربی کی تعلیم اپنے والد سے پائی تھی مگر شعر و ادب کی جانب رجحان زیادہ تھا، اس لیے اسی حیثیت سے زیادہ مشہور ہوئے، ایک زمانہ میں انھوں نے العلم کے نام سے ایک رسالہ بھی نکالا تھا، ان کا تعلق مختلف اداروں سے رہا، مگر طبیعت میں استقلال نہ تھا، اس لئے کوئی کام جم کر نہ کرسکے، آج سے دس پندرہ سال قبل ہندوستانی اکیڈمی الٰہ آباد سے ان کا تعلق تھا، اس زمانہ میں انھوں نے جواہر سخن کے نام سے چار ضخیم جلدوں میں اردو شعراء کا مسبوط تذکرہ مرتب کیا جو چھپ کر شائع ہوگیا ہے، اب کی سب سے بڑی علمی یادگار یہی ہے اس کے علاوہ متفرق مضامین ہوں گے، کچھ دنوں تک مسلم یونیورسٹی کے کسی شعبہ میں رہے تھے، آج کل اٹاوہ میں تھے کہ وہیں یکم اکتوبر کو انتقال کیا ان کی موت سے چریا کوٹ کے عباسی خاندان کی آخری علمی یادگار مٹ گئی، اﷲ تعالیٰ اپنی مغفرت سے سرفراز فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، اکتوبر ۱۹۵۶ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...