Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا ظفر ؔعلی خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا ظفر ؔعلی خان
ARI Id

1676046599977_54338022

Access

Open/Free Access

Pages

221

مرزا سلطان احمد
افسوس ہے کہ اعظم گڑھ کی ممتاز مقبول شخصیت مرزا سلطان احمد صاحب رٹائر ممبر بورڈ آف ریونیو نے طویل علالت کے بعد گزشتہ ۱۷؍ فروری کو انتقال کیا وہ پرانے علیگ اور اپنے زمانہ کے لائق ترین عہدہ داروں میں تھے، اپنی قابلیت سے ڈپٹی کلکٹری سے کلکٹری اور بورڈ کی ممبری تک ترقی کی اور جہاں رہے اپنی دیانتداری اور شرافت سے مقبول و نیک نام رہے، بڑے عہدہ داروں میں ایسے شریف اور خلیق انسان کم دیکھنے میں آئے ہیں، ان کا خمیر ہی اخلاق و شرافت سے گوندھا گیا تھا، ادنی و اعلیٰ ہر شخص کے ساتھ ان کا اخلاق یکساں تھا، ہر ملنے والے کے ساتھ کوئی نہ کوئی ایسی خصوصیت ضرور برتتے تھے جس سے اس کو یہ محسوس ہوتا کہ وہ اس کے ساتھ خاص تعلق رکھتے ہیں۔
بڑے وضعدار، فیاض اور مہمان نواز تھے جس سے جس قسم کے تعلقات تھے، اس کو عمر بھر نباہا، ملازمت کے زمانہ میں ان کا دستر خوان بڑا وسیع اور گھر مستقل مہمان خانہ تھا، ان کے اعزہ و احباب میں سے کوئی نہ کوئی ان کے یہاں مستقل مقیم رہتا تھا اور جس کو ضرورت ہوتی اس کی نقدی سے بھی مدد کرتے تھے، ہر حاجت مند کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے اور اس کے لیے ایسے کام کر گزرتے تھے جس کی ہمت ہر شخص نہیں کرسکتا، وہ بڑے تنخواہ دار تھے لیکن جو کچھ کمایا سب صرف کردیا، اعظم گڑھ میں دو ہی ایسے شخص تھے جنھوں نے بہت پیدا کیا، مگر اپنے بعد کچھ نہیں چھوڑا، ایک مرزا صاحب، دوسرے اقبال سہیل مرحوم ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد حکومت نے ان کے سامنے پبلک سروس کمیشن کی ممبری پیش کی، مگر انھوں نے وطن چھوڑنا پسند نہ کیا اور اعظم گڑھ کی سرزمین ہی میں پیوند خاک ہوئے۔ دارالمصنفین کی مجلس انتظامیہ کے پرانے رکن اور اس کے خاص ہمدردوں میں تھے اور یہاں کے لوگوں سے ان کے عزیزانہ تعلقات تھے، ان کی موت سے اعظم گڑھ کا شریف ترین انسان اٹھ گیا، جس کا بدل پیدا ہونا مشکل ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی نیکیوں کے طفیل میں ان کی مغفرت فرمائے، انتقال کے وقت کل ۶۴ سال کی عمر تھی۔ (شاہ معین الدین ندوی۔ مارچ ۱۹۵۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...