Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولاناسید شاہ محمد قمر الدین پھلواروی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولاناسید شاہ محمد قمر الدین پھلواروی
ARI Id

1676046599977_54338024

Access

Open/Free Access

Pages

224

مولانا سید شاہ محمد قمرالدین پھلواروی
یہ خبر بھی افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ مولانا سید شاہ محمد قمرالدین صاحب پھلواروی، امیر شریعت صوبہ بہار نے ۳۱؍ جنوری کو انتقال فرمایا، مرحوم مولانا سید شاہ بدرالدین صاحب مرحوم، امیر شریعت اول کے صاحبزادے اور علم و عمل میں اپنے اسلاف کرام کے خلف الصدق تھے، اپنے بڑے بھائی مولانا سید شاہ محی الدین صاحب مرحوم امیر شریعت ثانی کے انتقال کے بعد ان کے جانشین ہوئے اور امارت شرعیہ کی روایات اور اس کے مذہبی کاموں کو پوری طرح قائم و برقرار رکھا، ان کی وفات سے خاندان پھلواروی کی ایک اہم یادگار مٹ گئی، اﷲ تعالیٰ ان کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے اور ان کے اخلاف کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق بخشے۔ (شاہ معین الدین ندوی، مارچ ۱۹۵۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...