Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سر آغا خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سر آغا خان
ARI Id

1676046599977_54338025

Access

Open/Free Access

Pages

224

سر آغا خان
سر آغا خان کی وفات سے مسلمانوں کی ایک بڑی شخصیت اُٹھ گئی، وہ ایک اسلامی فرقہ کے امام و مذہبی پیشوا اور لاکھوں انسانوں کا مرکز عقیدت تھے، ان کی شخصیت بین الاقوامی تھی یورپ کے تمام ملکوں میں ان کا بڑا اعزاز تھا اور وہاں کے بڑے بڑے لوگوں سے ان کے دوستانہ تعلقات تھے، اس زمانہ کا کوئی بڑا سے بڑا اعزاز ایسا نہیں ہے جو ان کو حاصل نہ رہا ہو، ان کی پوری زندگی یورپ کے گہوارہ عیش و نشاط میں گزری، مگر اس میں پڑکر وہ اپنے فرائض سے کبھی غافل نہیں ہوئے۔
وہ بڑے مدبر اور بیدار مغز تھے، سیاست پر گہری نظر رکھتے تھے، علم و فن سے بھی ذوق تھا، کئی زبانوں سے واقف تھے، قومی و ملی جذبہ بھی رکھتے تھے اور مسلمانوں کے عمومی معاملات میں کبھی فرقہ کی تفریق نہیں کی، اپنے فرقہ کی فلاح و بہبود کے ساتھ عام مسلمانوں کے معاملات سے بھی دلچسپی اور عملی ہمدردی رکھتے تھے، چنانچہ مسلم یونیورسٹی کے قیام کی کوشش سے لے کر ہندوستان کی آزادی اور پاکستان کے قیام تک مسلمانوں کے بہت سے معاملات میں ان کی امداد و رہنمائی کی جس سے ان کو فائدہ پہنچا، ان کے خود نوشت حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ دینی عقیدہ میں راسخ اور بعض مذہبی معمولات کے پابند تھے، اسلام کی تبلیغ بھی کرتے تھے اور ان کے ہاتھوں پر بہت سے غیرمسلم مشرف باسلام ہوئے، اﷲ تعالیٰ ان کے ان نیک اعمال کے صلہ میں ان کی مغفرت فرمائے، مسلمانوں میں اتنی بڑی شخصیت مدتوں میں پیدا ہوگی۔
(شاہ معین الدین ندوی، اگست ۱۹۵۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...