Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ابوظفر ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ابوظفر ندوی
ARI Id

1676046599977_54338031

Access

Open/Free Access

Pages

240

مولانا ابوظفر ندوی
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ ہماری جماعت کے ایک نامور رکن مولانا ابوظفر صاحب ندوی نے انتقال کیا، ان سے دارالمصنفین کے گوناگوں تعلقات تھے، وہ ندوہ کے مشہور فاضل، نامور، اہل قلم اور حضرت سید صاحبؒ کے حقیقی بھتیجے تھے، دارالمصنفین میں بھی کئی سال تک رہے تھے، ان کی پوری زندگی علم و تعلیم کی خدمت اور تالیف و تصنیف میں گزری وہ مختلف اوقات میں شانتی نیکتن بنگال، جمالیہ کالج مدراس اور دوسری تعلیم گاہوں میں معلم رہے، ادھر عرصہ سے گجرات ورنیکلر سوسائٹی احمدآباد میں ریسرچ اسکالر تھے اور گجرات کی تاریخ اور ادبیات پر تحقیقات کررہے تھے، ان کا ذوق خالص علمی اور ہندوستان کی تاریخ ان کا خاص موضوع تھا، اس پر انھوں نے کئی کتابیں لکھیں، دو کتابیں تاریخ سندھ اور مختصر تاریخ ہند دارالمصنفین سے شائع ہوچکی ہیں، ایک کتاب گجرات کی تمدنی تاریخ کا مسودہ موجود ہے جو انشاء اﷲ آئندہ شائع ہوگی، ایک کتاب تاریخ گجرات ندوۃ المصنفین دہلی سے شائع ہورہی ہے ان کے علاوہ سفرنامہ برہما، برہمی بول چال اور بعض دوسری کتابیں ان کی یادگار ہیں، ان مستقل تصانیف کے علاوہ ان کے مضامین معارف اور برہان وغیرہ علمی رسالوں میں وقتاً فوقتاً نکلتے رہتے تھے، مگر ان میں استقلال نہ تھا، اس لیے اپنی علمی قابلیت کے لحاظ سے وہ جس شہرت کے مستحق تھے وہ ان کو حاصل نہ ہوسکی، ان علمی کمالات کے ساتھ بڑے دیندار، نیک نفس اور سادہ مزاج تھے، جہاں رہتے تھے علمی کاموں کے ساتھ کچھ نہ کچھ دینی اور قومی و ملی کام بھی کرتے رہتے تھے۔ حضرت سید صاحبؒ کے گھرانے میں وہ آخری علمی یادگار تھے، وفات کے وقت سترسال کے قریب عمر رہی ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ اس خادم علم و دین کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،جولائی ۱۹۵۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...