Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر بھگوان داس

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر بھگوان داس
ARI Id

1676046599977_54338035

Access

Open/Free Access

Pages

246

ڈاکٹر بھگوان داس
اسی مہینہ ہندوستان کی ایک اور نامور شخصیت ڈاکٹر بھگوان داس نے انتقال کیا، وہ اپنے دور کے مشہور صاحب علم و قلم اور درویش صفت صوفی مشرب فلسفی تھے، فلسفہ اور تصوف پر ان کی بڑی گہری نظر تھی، اس پر انگریزی میں ان کی کئی تصانیف ہیں، اسلام سے پوری طرح واقف اور اسلامی تصوف سے خاص ذوق رکھتے تھے، عقیدۃً موحد اور اپنی تہذیب و معاشرت میں پرانی تہذیب و شرافت و وضعداری کا نمونہ تھے، اپنے مسلمان دوستوں کو جب خطوط لکھتے تھے تو اپنا نام عبدالقادر لکھتے تھے اور کہتے تھے کہ بھگوان داس اور عبدالقادر کے معنی ایک ہیں، بمبئی کے گورنر سری پرکاش صاحب کے والد تھے، ان کو شرافت و وضعداری اپنے والد ہی سے ترکہ میں ملی ہے،ڈاکٹر بھگوان داس کی موت سے ہندوستان کی ایک بڑی علمی و تہذیبی یادگار مٹ گئی۔ (شاہ معین الدین ندوی، اکتوبر ۱۹۵۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...