Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا اخترا حسن اصلا حی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا اخترا حسن اصلا حی
ARI Id

1676046599977_54338036

Access

Open/Free Access

Pages

246

مولانا اختراحسن اصلاحی
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ مولانا اختر احسن صاحب اصلاحی مہتمم مدرسۃ الاصلاح سرائمیر نے انتقال کیا، وہ مولانا حمیدالدین فراہیؒ کے ارشد تلامذہ میں تھے، ان کو انھوں نے اپنی مخصوص طرز پر کلام مجید پر غور و فکر اور اس کی تفسیر و تاویل کی تعلیم دی تھی اور وہ اس کے اچھے شارح و ترجمان تھے، اور سیاست میں بھی پوری دستگاہ حاصل تھی، دینداری اور زہد میں بھی استاد بزرگ کے شاگرد رشید تھے، انھوں نے پوری زندگی نہایت سادگی اور قناعت کے ساتھ ایک قلیل معاوضہ پر مدرسۃ الاصلاح کی خدمت میں گذار دی، اس زمانہ میں غربت و عسرت کے ساتھ علم و دین کی خدمت صرف عربی مدارس کا حصہ ہے وہ طبعاً نیک نفس، خاموش، عزت پسند اور نام و نمود سے بے نیاز تھے، ورنہ ان کے بعض رفقاء کی طرح ان کا شمار بھی مشاہیر میں ہوتا، مدرسۃ الاصلاح کی روح رواں اب وہی تھے، وفات کے وقت پچپن سال کے قریب عمر رہی ہوگی، اﷲ تعالیٰ علم و دین کے اس خادم کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، نومبر ۱۹۵۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...