Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > عبدالمجید سالکؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

عبدالمجید سالکؔ
ARI Id

1676046599977_54338044

Access

Open/Free Access

Pages

250

عبدالمجید صاحب سالک
پنجاب میں مولانا ظفر علی خاں مرحوم کے بعد ادب و صحافت کے میدان میں سب سے ممتاز اور رنگارنگ شخصیت عبدالمجید صاحب سالک مرحوم کی تھی، وہ ادیب و شاعر بھی تھے اور صحافی و مزاح نگار بھی، ان کا مذاق بڑا ستھرا اور قلم متوازن تھا، ایک زمانہ میں ان کی ذات لاہور کی ادبی سرگرمیوں کا مرکز تھی، پنجاب کے بہت سے نوجوان ادیب و صحافی ان ہی کے دامن تربیت کے پروردہ ہیں، طبعاً بڑے باغ و بہار، سخن طراز اور بزم آرا تھے، انھوں نے علم و ادب کے ساتھ ملک و ملت کی بھی خدمت انجام دی، متعدد علمی و ادبی تصانیف ان کی یادگار ہیں، ان میں ’’مسلم ثقافت ہندوستان میں‘‘ ان کے حسن مذاق کا نمونہ ہے، ابھی تھوڑے دن ہوئے ’’ہم نہیں ہوں گے‘‘ کی ردیف و قافیہ میں ان کی ایک بڑی دلکش نظم نظر سے گذری تھی، کیا معلوم تھا کہ یہ شاعری اتنی جلد واقعہ کی شکل اختیار کرلے گی، علم و ادب کی محفلوں میں مدتوں ان کی یاد آتی رہے گی، اﷲ تعالیٰ علم و ادب کے اس خادم کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی،نومبر ۱۹۵۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...