Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > حاجی رشید الدین

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

حاجی رشید الدین
ARI Id

1676046599977_54338045

Access

Open/Free Access

Pages

250

حاجی رشیدالدین
گذشتہ مہینہ اعظم گڑھ کی ایک پرانی یادگار حاجی رشید الدین صاحب نے بھی وفات پائی، مرحوم ترجمان القرآن مولانا حمیدالدین فراہیؒ کے سگے اور مولانا شبلی مرحوم کے ماموں زاد بھائی تھے، دارالمصنفین سے ان کا تعلق بہت قدیم اور مخلصانہ تھا، اس کی مجلس انتظامیہ کے رکن بھی تھے، مولانا حمید الدین صاحب مرحوم کے بعد مدرستہ الاصلاح سرائے میر کو ان ہی نے سنبھالا تھا، اور عرصہ تک اس کے ناظم رہے، ادھر چند سال سے ضعف پیری کی وجہ سے اس خدمت سے سبکدوش ہوگئے تھے، طبعاً بڑے نیک سیرت، پاک دل اور مرنجاں مرنج تھے، مولانا شبلی کے اعزہ میں سب سے زیادہ سن رسیدہ اب وہی رہ گئے تھے، نوے سال کے قریب عمر تھی، ادھر کئی سال سے بالکل معذور ہوگئے تھے، ہوش و حواس نے بھی جواب دیدیا تھا، صرف رشتۂ حیات باقی تھا، افسوس کہ وہ بھی منقطع ہوگیا، اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمتِ کاملہ سے نوازے۔
(شاہ معین الدین ندوی، نومبر ۱۹۵۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...