Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی سید محمد احمد کاظمی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی سید محمد احمد کاظمی
ARI Id

1676046599977_54338046

Access

Open/Free Access

Pages

251

مولوی سید محمد احمد صاحب کاظمی
ابھی یہ سطریں زیر تحریر تھیں کہ مولوی سید محمد احمد صاحب کاظمی ایڈوکیٹ الٰہ آباد کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم پرانے اور پکے کانگریسی تھے، ہر زمانہ میں اپنے مسلک پر قائم رہے، قوم پروری کے ساتھ دیندار بھی تھے، اور ان کے دل میں مذہب و ملت کا بھی درد تھا،اور مسلمانوں کے بعض مفید کام انہوں نے انجام دیئے، پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہے تھے، اور مسلمانوں کے نظام قضا کے متعلق ایک بل بھی پیش کیا تھا، لیکن پھر اس کے انجام کا پتہ نہ چلا، ایسے نیشنلسٹ اب مشکل سے ملیں گے، جو ملک و وطن اور مذہب و ملت کے حقوق میں توازن قائم رکھ سکیں، اﷲ تعالیٰ مرحوم کی ملی خدمات کو قبول اور ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، نومبر ۱۹۵۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...