Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب حمیداﷲ خاں

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب حمیداﷲ خاں
ARI Id

1676046599977_54338049

Access

Open/Free Access

Pages

251

نواب حمیداﷲ خاں
گزشتہ مہینے نواب حمید اﷲ خاں مرحوم کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب شذرات کی کاپی جم چکی تھی، اس لیے معارف اس حادثہ پر اپنے تاثرات کا اظہار نہ کرسکا، نواب صاحب مرحوم اپنے اوصاف و خصوصیات میں دوسرے والیان ریاست سے بہت مختلف تھے، ان میں دین و دنیا کی بہت سی خوبیاں جمع تھی، فہم و فراست اور تدبیر و سیاست میں وہ ہندوستان کے ممتاز مدبروں میں تھے، اور ہر طبقہ میں بڑی، عزت و وقعت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے، مذہبی اعتبار سے عملاً دیندار تھے، والیان ملک میں اس زمانہ میں وہ تنہا حافظ قرآن تھے، حج و زیارت کے شرف سے مشرف ہوئے تھے، ان کی تعلیم و تربیت عام شہزادوں کے برعکس بڑی سادگی سے ہوئی تھی اور انھوں نے بغیر کسی امتیاز کے علی گڑھ کالج میں عام طلبہ کی طرح تعلیم پائی تھی، جس کا اثر بعد میں ان کی زندگی پر رہا چنانچہ ان کے یہاں درباری آداب و تکلفات نہ تھے اور ہر شخص سے عام انسانوں کی طرح ملتے جلتے تھے۔
نواب صدیق حسن خاں مرحوم کے اثر سے ریاست بھوپال میں اس زمانہ میں بھی مذہب کے بڑے اثرات تھے جس سے دین و ملت کو بڑا فائدہ پہنچا مسلمانوں کا کوئی دینی و تعلیمی ادارہ اس ریاست کے فیض سے محروم نہ تھا، یہ وراثت نواب حمید اﷲ خاں کے حصہ میں بھی آئی تھی بلکہ ان کی صحیح تعلیم و تربیت نے ان خیالات میں اور زیادہ جلا پیدا کردی تھی، اور انھوں نے اپنے دور حکومت میں بہت سی اصلاحات کیں، وہ ایک عرصہ تک مسلم یونیورسٹی کے چانسلر بھی رہے تھے، دارالمصنفین بھی ریاست بھوپال کے ابرکرم کا ممنون تھا، بلکہ اس کا قیام ہی نواب سلطان جہاں بیگم مرحومہ کی فیاضی سے عمل میں آیا تھا، اس ریاست کے خاتمہ سے ایک بڑے خیر کا خاتمہ ہوگیا، افسوس ہے کہ نواب حمید اﷲ خاں کی وفات سے اس کی آخری یادگار بھی مٹ گئی، والبقاء ﷲوحدہ۔ ان کی وفات کے جو حالات اخبارات میں آئے ہیں وہ ان کے حسن خاتمہ کی دلیل ہیں، اﷲ تعالیٰ ان کے اعمال حسنہ کے طفیل میں ان کو عالم آخرت کی سربلندی سے بھی سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، مارچ ۱۹۶۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...