Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > خان بہادر ظفرحسین خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

خان بہادر ظفرحسین خان
ARI Id

1676046599977_54338056

Access

Open/Free Access

Pages

254

خان بہادر ظفر حسین خاں
دوسرا حادثہ بہادر ظفر حسین خاں کی وفات کا ہے، وہ بھی اس علمی بزم کی یادگار تھے، اس لیے ان کے تعلقات بھی دارالمصنفین سے دیرینہ تھے، وہ انسپکٹر آف اسکولس کے عہدہ پر ممتاز تھے، اس سے ریٹائر ہونے کے بعد کچھ دنوں تک شیعہ کالج کے پرنسپل رہے، ادھر عرصہ سے عزلت نشینی کی زندگی بسر کررہے تھے، مگر تالیف و تصنیف کا سلسلہ آخر تک جاری رہا، ان کا خاص موضوع فلسفہ تھا اور اس کی تاریخ پر ان کی نظر بہت وسیع تھی، اس موضوع پر ان کی کئی تصانیف ہیں، ان کی ایک تصنیف مقالہ روسو عرصہ ہوا اور دوسری مال و مشیت ابھی چند سال ہوئے دارالمصنفین سے شائع ہوئی تھی، آخرالذکر کتاب پر ان کو ساہتیہ اکیڈمی سے پانچ ہزار انعام ملا تھا، انجمن ترقی اردو ہند سے بھی ان کی بعض فلسفیانہ تصانیف شائع ہوئیں، اﷲ تعالیٰ دونوں خدام علم کو مغفرت فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، اگست ۱۹۶۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...