Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر حفیظ سید

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر حفیظ سید
ARI Id

1676046599977_54338059

Access

Open/Free Access

Pages

256

ڈاکٹر حفیظ سید مرحوم
افسوس ہے کہ ہماری علمی بزم کی ایک پرانی یادگار ڈاکٹر حفیظ سید مرحوم نے گزشتہ مہینہ انتقال کیا ان کی پوری زندگی تعلیمی اور علمی مشاغل میں گزری اور آخر میں الٰہ آباد یونیورسٹی کی اردو کی پروفیسری سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، وہ مشہور صاحب قلم تھے اردو، انگریزی دونوں زبانوں میں سیکڑوں مضامین، ان کی یادگار ہیں مستقل کتابوں میں مشہور دکنی شاعر قاضی محمود بحری کا کلیات تصحیح و ترتیب کے جملہ لوازم کے ساتھ مرتب کرکے شائع کیا تھا، ان کو تصوف اور روحانیات سے خاص دلچسپی تھی، اس ذوق میں انھوں نے مختلف مذاہب کے روحانی مرکزوں اور ان کی روحانی شخصیتوں سے بھی استفادہ کیا تھا مگر آخر میں اپنے اصلی مرکز کی طرف لوٹ آئے تھے اور اسی پر ان کا خاتمہ ہوا، مرحوم علامہ شبلی کے صحبت یافتہ اور ارکان دارالمصنفین کے پرانے رفقاء میں تھے، اس لیے دارالمصنفین سے ان کو دیرینہ مخلصانہ تعلق تھا، اس کی مجلس عاملہ اور مجلس انتظامیہ کے رکن بھی تھے، ادھر کئی سال سے فالج میں مبتلا تھے، گذشتہ مہینہ آنکھ کھلوانے کے لیے سیتاپور گئے تھے، وہیں دفعتہ انتقال کیا اور الٰہ آباد میں تجہیزوتکفین ہوئی۔ اللھم اغفرْلہٗ وَ ارْحمَہٗ۔ (شاہ معین الدین ندوی، جنوری ۱۹۶۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...