Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا عبدالشکور

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا عبدالشکور
ARI Id

1676046599977_54338061

Access

Open/Free Access

Pages

256

مولانا عبدالشکور
ہمارے پرانے نامور علماء ایک ایک کرکے، اٹھتے جاتے ہیں، افسوس ہے کہ ان کی آخری یادگار مولانا عبدالشکور صاحب نے بھی سفر آخرت اختیار کیا، مولانا کی ذات جامع کمالات اور اس دور میں سلف صالحین کا نمونہ تھی، علم و عمل اور دین و تقویٰ میں ان کا درجہ بہت بلند تھا، تعلیم و تدریس، تالیف و تصنیف، وعظ و تبلیغ، ارشاد و ہدایت ہر راہ میں ان کے نمایاں کارنامے ہیں، تقریباً نصف صدی تک ان کا فیض جاری رہا، اور ان کے ذریعہ بہتوں کو ہدایت حاصل ہوئی، ایک زمانہ میں پورے ہندوستان میں ان کے کارناموں کی شہرت تھی، مگر ادھر پچیس تیس سال سے انھوں نے خاموشی اور گوشی نشینی کی زندگی اختیار کرلی تھی، اور موتو اقبل ان تموتوا کی عملی تفسیر بن گئے تھے، اب ایسے ربانی علماء کا پیدا ہونا مشکل ہے، اﷲ تعالیٰ ان کے خدمات کو قبول اور ان کے مدارج بلند فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جنوری ۱۹۶۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...