Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی عبدالغنی انصاری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی عبدالغنی انصاری
ARI Id

1676046599977_54338064

Access

Open/Free Access

Pages

257

عبدالغنی صاحب انصاری
دارالمصنفین کے لیے دوسرا حادثہ مولوی عبدالغنی صاحب انصاری ریٹائرڈ کمشنر انکم ٹیکس کی وفات کا ہے، مرحوم علامہ شبلی کے عزیز دارالمصنفین کے پرانے ہمدرد ہواخواہ اور اس کی مجلس انتظامیہ کے رکن تھے، ان کی ذات میں جدید و قدیم دونوں کی خوبیاں جمع تھیں، جدید تعلیم کے ساتھ پرانی وضعداری اور تہذیب و شرافت کا نمونہ تھے۔ اپنے دور کے قابل ترین افسروں میں ان کا شمار تھا، اپنی قابلیت حسن اخلاق اور سیرت و کردار کی پختگی کی وجہ سے حکومت اور پبلک دونوں میں مقبول و ممدوح تھے، ریٹائر ہونے کے بعد قومی کاموں میں بھی دلچسپی لیتے تھے، ادھر عرصہ سے ان کی صحت خراب تھی، گذشتہ مہینہ کراچی میں انتقال کیا۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (’’م‘‘، ستمبر ۱۹۶۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...