Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر راجندر پرشاد

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر راجندر پرشاد
ARI Id

1676046599977_54338068

Access

Open/Free Access

Pages

259

ڈاکٹر راجندر پرشاد
سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر راجندر پرشاد کی موت ہندوستان کا ایک بڑا قومی حادثہ ہے، وہ اپنے قومی و ملکی خدمات کے لحاظ سے صف اول کے لیڈروں میں تھے، ہندوستان کی جنگ آزادی میں ان کے بڑے کارنامے ہیں، چمپارن کی مشہور ستیہ گرہ کے گویا ہیرو تھے، وہ گاندھی جی کے خاص تربیت یافتہ اور ان کے معتمد علیہ تھے، ان میں ان کی بہت سی اخلاقی خوبیاں موجود تھیں، جو آخر تک قائم رہیں، ہندوستان کی آزادی کے بعد کانگریس کے بہت سے لیڈروں کے خیالات اور کردار میں تبدیلی ہوگئی ہے، ان سے ان کا دامن محفوظ تھا، وہ کانگریس کے پرانے اصولوں پر برابر قائم رہے، اور اپنے جلیل القدر عہدے کی ذمہ داریوں کو بھی بڑی خوبی کے ساتھ نباہا، طبعاً بڑے شریف اور مرنجان مرنج تھے اور قومی و ملکی معاملات میں ان کا دل بہت وسیع تھا، اس لیے کسی طبقہ کو بھی ان سے کوئی شکایت نہیں پیدا ہوئی، وہ پرانے کایستھ تھے اس لیے اردو اور فارسی تہذیب سے بہت اچھی واقفیت رکھتے تھے، اور بہت شستہ اردو بولتے اور لکھتے تھے، اور ان میں قدیم مشترک تہذیب کی بہت سی خوبیاں موجود تھیں، اس لیے ان کی موت مختلف حیثیتوں سے بڑا قومی سانحہ ہے۔ اور ان کا نام ہندوستان کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ (شاہ معین الدین ندوی، مارچ ۱۹۶۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...