Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی محمد شفیع

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی محمد شفیع
ARI Id

1676046599977_54338069

Access

Open/Free Access

Pages

259

مولوی محمد شفیع
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ پاکستان کے نامور فاضل مولوی محمد شفیع صاحب سابق پرنسپل اورینٹل کالج لاہور نے انتقال کیا، ان کی وفات علمی دنیا کا بڑا حادثہ ہے، وہ ہندو پاک کے نامور فضلاء و محققین میں تھے، انگریزی کے ساتھ عربی و فارسی کے بھی ماہر تھے، ان کا علمی پایہ بہت بلند تھا، ان کے علمی و تحقیقی کارنامے بڑے متنوع ہیں، بہت سے فاضلانہ علمی مقالات کے علاوہ انھوں نے عربی و فارسی کی متعدد اہم اور نادر کتابوں کو تصحیح و تحشیہ کے ساتھ مرتب کرکے شائع کیا، اپنی پرنسپلی کے زمانہ میں علمی حیثیت سے اورینٹل کالج میگزین کا معیار بہت بلند اور اپنے تلامذہ میں سنجیدہ علمی تلاش و تحقیق کا ایک عام ذوق پیدا کردیا تھا، چنانچہ لاہور کے موجودہ فضلاء اور محققین میں بیشتر انہی کے تربیت یافتہ ہیں، ادھر چند سال سے لاہور یونیورسٹی اردو انسائیکلوپیڈیا کی تالیف و اشاعت کا کام ان کی نگرانی میں شروع ہوا تھا، اور اس کے بعض اجزا شائع بھی ہوئے لیکن ابھی یہ کام ابتدائی منزل میں ہے، اس قحط الرجال کے زمانہ میں علمی ذوق و طلب میں ان کی ذات علمائے سلف کا نمونہ تھی اﷲ تعالیٰ اس شیدائے علم کو رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، اپریل ۱۹۶۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...