Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر سیدہادی حسن

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر سیدہادی حسن
ARI Id

1676046599977_54338070

Access

Open/Free Access

Pages

259

ڈاکٹر سید ہادی احسن
افسوس ہے کہ گزشتہ آخر مئی میں ڈاکٹر سید ہادی حسن صاحب سابق صدر شعبہ فارسی مسلم یونیورسٹی نے انتقال کیا، مرحوم یونیورسٹی کے لائق اور ممتاز اساتذہ میں تھے۔ قدیم و جدید فارسی زبان و ادب پر ان کو اسناد اور عبور حاصل تھا، ان کی فارسی دانی کا لوہا اہل زبان تک مانتے تھے، نہایت شستہ و رفتہ فارسی میں برجستہ تقریر کرتے تھے اور اپنی ساحرانہ خطابت سے سماں باندھ دیتے تھے اور اس حیثیت سے وہ یونیورسٹی کی آبرو تھے، یونیورسٹی سے ان کو والہانہ تعلق تھا، اس کے عملی کاموں میں سرگرمی سے حصہ لیتے تھے اور ان کی ذات سے یونیورسٹی کو بڑے فوائد پہنچے۔ میڈیکل کالج کے چندہ کی فراہمی میں ڈاکٹر ضیاء الدین مرحوم کے بعد ان کی کوششوں کو سب سے زیادہ دخل تھا، ان کی شخصیت بڑی دلآویز تھی، فارسی شعروادب اور شعراء کے تذکرے اور تراجم پر انگریزی میں متعدد تصانیف ان کی یادگار ہیں۔ اس زمانے کے فارسی کے اساتذہ میں ان کی جیسی قابلیت کی مثالیں کم ملیں گی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جولائی ۱۹۶۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...