Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مسٹرکینیڈی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مسٹرکینیڈی
ARI Id

1676046599977_54338073

Access

Open/Free Access

Pages

261

مسٹر کینیڈی
امریکہ کے پریسڈنٹ مسٹر کنیڈی کا قتل بہت بڑا بین الاقوامی حادثہ ہے، جس کا اثر پوری دنیا کی سیاست پر پڑیگا، وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے، ابھی ان کی عمر ۴۶ سال کی تھی، اور ان کی مدت صدارت بھی ڈھائی سال سے زیادہ نہ تھی، اس عمر اور اس مدت میں بین الاقوامی معاملات میں انہوں نے جس تدبر اور ہوشمندی کا ثبوت دیا وہ ان کی سیاسی بصیرت اور عالی دماغی کی بین شہادت ہے، وہ مختلف رنگ و نسل کی قوموں کے درمیان مساوات، دوستانہ تعلقات اور امن کے بڑے علم بردار تھے، اور اس راہ میں ان کے بڑے کارنامے ہیں، وہ نسلی تفریق و امتیاز کے سخت خلاف تھے اور اس میں انہوں نے اپنی قوم کی بھی مخالفت کی پرواہ نہیں کی اور نیگرو اور یورپین نژاد امریکنوں کے درمیان حقوق کے مساوات کی کوشش کے جرم میں قتل کیے گئے، اس لیے ان کا قتل درحقیقت انسانیت کی راہ کی قربانی ہے، مذہبی حیثیت سے بھی وہ قابل قدر تھے، وہ راسخ العقیدہ کیتھلک تھے، پروٹسٹنٹ میں تو برائے نام مذہب رہ گیا ہے، گورومن کیتھلک کی بعض رسمیں مشرکانہ ہیں لیکن یورپ و امریکہ کی خدا بیزار اور مادہ پرست سرزمین میں مذہب انہی کے دم سے زندہ ہے۔ (شاہ معین الدین ندوی، دسمبر ۱۹۶۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...