Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید ظہیر الدین علوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید ظہیر الدین علوی
ARI Id

1676046599977_54338075

Access

Open/Free Access

Pages

261

سید ظہیرالدین علوی
سید ظہیر الدین علوی مرحوم رجسٹرار جامعہ اردو علی گڑھ کی وفات دنیائے اردو کا افسوس ناک سانحہ ہے، جامعہ اردو ان کا ایک بڑا کارنامہ ہے، اس کے ذریعہ اردو کی تعلیم کی جس قدر اشاعت ہوئی، اس کی مثال کوئی ادارہ پیش نہیں کرسکتا، جامعہ اردو کے امتحان دینے والوں کی تعداد ہزاروں سے متجاوز ہوگئی ہے، اس کی سند کو ہندوستان کی متعدد یونیورسٹیوں نے تسلیم کرلیا ہے، اس کا فائدہ یہ ہوا کہ سیکڑوں آدمیوں نے جامعہ اردو کے امتحانات کے ذریعہ محض انگریزی زبان و ادب کا امتحان دے کر انگریزی کی پوری تعلیم حاصل کرلی، اس سے لڑکیوں کی تعلیم میں خصوصیت کے ساتھ بڑی سہولت پیدا ہوگئی ہے، اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے بعد جامعہ کی رجسٹراری کے لیے مولوی نورالرحمن صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ہے، جو اپنی قابلیت اور تجربہ کے لحاظ سے اس جگہ کے لیے موزوں ترین شخص ہیں اور ہم کو یقین ہے کہ وہ اپنے پیشرو کے صحیح جانشین اور ان کا نعم البدل ثابت ہوں گے۔ (شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۶۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...